منگلورو 13؍اکتوبر (ایس او نیوز) نامعلوم افراد کی طرف سے دیر رات میں ہوئے ایک قاتلانہ حملہ میں یوسف نامی سابق تعلقہ پنچایت رکن شدید زخمی ہوگیا ہے جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق زخمی یوسف اولائبیٹو کا رہنے والا تھا اوروہ اپنی کار میں رات کے وقت گھر کی طرف جارہا تھا کہ اچانک ایک موٹر بائک سوار نے اپنی گاڑی جان بوجھ کر اس کی کار سے ٹکرائی اور اس کو کار روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی دوسری کار میں آئے ہوئے کچھ نامعلوم افراد نے تلواروں سے یوسف پرجان لیوا حملہ کیا اور کار کی ونڈ شیلڈ توڑ کر موقع پر سے فرار ہوگئے۔ اس ضمن میں کنکن ناڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا ہے۔